خود ساختہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں ، آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن

جمعرات 24 نومبر 2016 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالہادی خان، صدر ملک تیمور اعوان، جنرل سیکرٹری فرحان ایاز اور سیکرٹری انفارمیشن شیخ محمود الہیٰ نے نام نہاد ‘خود ساختہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں اوراس دن تمام دوکانیں کھلیں رہے گی اگر نام نہاد ایسوسی ایشن نے زبردستی دوکانیں بند کروائیںیا کسی دوکاندار کو حراساں کیا تو ان کے خلاف مقدمات درج کروائیں جائے گے ۔

انھوں نے کہا کہ خود ساختہ چیئرمین اور غیررجسٹرڈ تنظیم ڈسٹری بیوٹرز اور دوکانداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے گزشتہ 11 سال سے ان کا استحصال کر رہی ہے ایل پی جی سے وابستہ دوکانداروں کے مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے برعکس ڈسٹری بیوش ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے اثاثوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں نے عوامی رکشہ یونین کے سابق چیئرمین مجید غوری اور ان ٹیم اور ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان نذیر کاہلوں اور ان کی ٹیم سے درخواست کی ہے کہ عرفان کھوکھر مفاد پرست انسان ہے جو ایسوسی ایشن کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتا ہے اس کے ساتھ دے کر اپنی ساکھ کو متاثر نہ کریں عرفان کھوکھر آپ کے تشحص کو اپنے مفاد کیلئے فروخت کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا خود ساختہ چیئرمین عرفان کھوکھراور غیر رجسٹرڈ تنظیم ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن افرادی قوت حاصل کرنے کیلئے آپ کا سہارا لے رہی ہے جو سوائے اپنی ذات کے کسی کا خیر خواہ نہیں ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں