اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںوزیراعلیٰ پنجاب کاسیالکوٹ میںآتشزدگی سی3معذوربہن بھائیوں کے جاں بحق ..

وزیراعلیٰ پنجاب کاسیالکوٹ میںآتشزدگی سی3معذوربہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے باعث آتشزدگی کے واقعہ میں 3معذوربہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں