لاہور،نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کردیا،سیکورٹی گارڈ زخمی

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کردیا جبکہ انکا گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ قسمت بیگ جمعرات کے روز گاڑی پراپنے گھر ہربنس پورہ جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ اور ان کا سکیورٹی گارڈشدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں پراداکارہ قسمت بیگ کا 5 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا مگرقسمت بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سٹیج اداکارہ کو تین گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں