پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت اشیا فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر چلڈرن ہسپتال کی کینٹین انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا

جمعرات 24 نومبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت اشیا فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر چلڈرن ہسپتال کی کینٹین انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز رافعہ حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کی کنٹین پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کنٹین میں کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں غیر معیاری کوکنگ آئل اور مصالحہ جات استعمال کئے جارہے تھے۔

گندے ٹوٹے فریزر اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیا کی تیاری پر محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیارافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل کی ہدایات پر تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی کینٹین کو چیک کیا جارہاہے جس کا مقصد لوگوں کو معیاری کھانے کی اشیا کی فراہمی یقینی بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں