اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپنجاب حکومت کے گڈگورننس کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں ‘عابد حسین صدیقی ..

پنجاب حکومت کے گڈگورننس کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں ‘عابد حسین صدیقی

فوری طور پر قانون کی بالادستی کویقینی بنا کر جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے گڈگورننس کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے حکمران دعوئوں اور نعروں پر انحصار کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔

(خبر جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں دندناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر جرائم کی روک تھام کے لئے تمام انتظامات کو ناکام بناتے ہوئے وارداتوں میں مصروف ہیں۔

حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی پولیس ناکے شریف شہریوں کو لوٹنے کی حد تک نظر آتے ہیں نئی کوئیک موبائل فورس ’’ڈولفن‘‘ کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے جرائم پیشہ گروہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی ڈر خوف نہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قانون کی بالادستی کویقینی بنا کر جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں