دودھ میں ملاوٹ کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 25 نومبر 2016 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک دودھ میں ملاوٹ کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ملاوٹ اور کیمیکل والے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پکڑ گیا ہے پسماندہ علاقوں میں کیمیکل کی بدبو والا دودھ کھلے عام فروخت ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف کیمیکل سے خالی شدہ پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ زخیرہ کرنے پر پابندی عائد ہے مگردودھ فروش اس پابندی کا بھی کھلے عام جنازہ نکال رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی لاہور نے دودھ کی شکل میں میٹھے زہر کی فروخت کا خاتمہ کروانے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے اسی طرح بیرون شہر سے لایا جانیوالا دودھ ٹینکروں میں لایا جاتا ہے جن کے اندر دودھ ٹھنڈا کرنے کے نام پر بنائے گئے چلرز نے دودھ گاڑھا کرنے کے لئے خطرناک کیمکل کاسٹک سوڈا کپڑوں کو لگائی جانیوالی مائع چائنہ سے درآمد شدہ مائع نما پاؤڈر سنگاڑے کا آٹا ملایا جارہا ہے جس سے دودھ گاڑھا تو ہو جاتا ہے لیکن انسانی صحت کے لئے ایک میٹھے زہر کا روپ اختیار کرجاتا ہے اس دھندے کو روکنے کے لئے نو ٹاؤنوں میں لگائے گئے فوڈ سیفٹی آفیسرز اور دیگر عملہ بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے اور گوالے کھلم کھلا شہریوں کو کیمیکل والا مضر صحت دودھ پلا رہے ہیں ،دوسری طرف شہر کے پچاس فیصد گوالے پچاس فیصد سے زائد دودھ فروشوں کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں