اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج عدالت عالیہ کے میوزیم اور یادگاری ٹکٹ کاافتتاح ..

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج عدالت عالیہ کے میوزیم اور یادگاری ٹکٹ کاافتتاح کریں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء)لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں عدالت عالیہ کے میوزیم کے افتتاح اور یادگاری ٹکٹ کے اجراء کے حوالے تقریب آج ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے عدالت عالیہ لاہور کے مرکزی لان میں منعقد ہوگی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ عدالت عالیہ میوزیم اور یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

بعد ازاں فاضل چیف جسٹس ضلعی عدلیہ لاہو ر کی جانب سے منعقدہ جوڈیشل کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت کریں گے، مذکورہ کانفرنس پی سی ہوٹل میں سہ پہر دو بجے شروع ہوگی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں