برطانوی شہری سامیہ شاہد قتل کا ٹرائل لاہور منتقل کرنے کے کیس میں مزید درخواست دائر کر دی گئی، جسٹس سردار شمیم احمد خان نے درخواست پر موجود دفتری اعتراض دور کرنے کیلئے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی عدالت میںبرطانوی شہری سامیہ شاہدکے قتل کا ٹرائل لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے کیس زیر سماعت ہے، مذکورہ کیس میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس پر موجود دفتری اعتراض دور کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دی گئی ہے، واضع رہے کہ جسٹس سردارمحمد شمیم احمد خان کی کورٹ میں برطانوی نژاد خاتون سامیہ شاہد کے قتل کے ٹرائل کو لاہور ٹرانسفر کرنے کیلئے دائر درخواست زیر سماعت ہے، جس میں مزید ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس پر موجود دفتری اعتراض پر فیصلہ کرنا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اختیار ہے، فاضل جج نے برطانوی شہری سامیہ کے قتل کے حوالے سے کسی بھی کیس کی سماعت کرنے سے معذ رت نہیں کی، مذکورہ اعتراض ختم ہونے پر فاضل جج کیس کی سماعت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں