خواجہ سرائوں نے اپنے حقوق کے لئے لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دئر کر دی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) خواجہ سرائوں نے اپنے حقوق کے لئے لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دئر کر دی ۔دائر درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت مذہبی امور، نادرا اور وفاقی ادارہ شماریات فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔

(جاری ہے)

آئے دن خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہونے کی وجہ قانون سازی کا نہ ہونا ہے۔

معاشرتی رویے کی وجہ سے خواجہ سراؤں کے والدین بھی انہیں نہیں اپناتے۔استدعا ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کرے اور مردم شماری میں بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سرائوں کیلئے الگ وسائل مختص کئے جائیں اور انہیں الگ شناختی کارڈ بھی جاری کئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں