وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 110 ہونہارطلبہ کے وفد کا ہیڈ سٹاف قیصر عباس کی سربراہی میںقائد اعظم لائبریری کا دورہ

جمعہ 25 نومبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) وزیریستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لکی مروت کے 110ہونہارطلبہ کے وفدنے گزشتہ روز قائد اعظم لائبریری کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد وزیرستان کے طلبہ کو پاکستان کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا، وفد کی سربراہی ہیڈ سٹاف قیصر عباس نے کی ۔قائد اعظم لائبریری کے سٹاف نے گروپس کی صورت میں وفد کو لائبریری کا دورہ کروایا اورپریزنٹیشن کے ذریعے انہیں اس کی تاریخ سے بھی آگاہ کیا۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئیقیصر عباس نے کہا کہ پاکستان آرمی گزشتہ کئی برسوں سے وزیرستان اور دیگر علاقوںمیں بسے رہائشیوں کے پاکستان کے بارے میں خیالات کو تبدیل کرنے اور انہیں جدید دور سے قدم سے قدم ملاکر چلنے کی تربیت دینے کے لئے سر گرم ہے، اس دورے کا مقصد ان طلبہ کو پاکستان کے دیگر شہروں اور تاریخ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی جدید دور کے تقاضوں سے آگاہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آرمی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ان طالب علموںکو اپنے مستقبل سنوارنے کا موقع دیا جو اندھیرے میں زندگی بسر کر رہے تھے۔ ڈاکٹر ظہیر احمد بابرنے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقل کے معمار ہیں اور ان معماروں سے میری درخواست ہے کہ کتاب سے دوستی کبھی بھی ختم نہ کریں جس کا بہترین وسیلہ لائبریریاں ہیں ۔لائبریری ضرور جایا کریں،دنیا کی انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے کتابیں پڑھی اور نام روشن کیا ۔میں آ پ میں وہی قوم دیکھ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں