موجودہ حکمران ٹولہ اعلیٰ عدالت پر دبائو ڈالنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتا ہے ‘ اعجاز چوہدری

جمعہ 25 نومبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ٹولہ اعلیٰ عدالت پر دبائو ڈالنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہے جس کی پی ٹی آئی سخت مخالفت کرے گی ،آئین میں چوبیسویں ترامیم کا مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںموجودہ حکمران آئین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر کے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہے پانامہ چور حکمران بند گلی میں پھنس چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بد امنی کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ملک میں ڈاکو راج قائم ہے عوام دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں حالات تو یہاں تک ابتر ہو چکے ہے کہ ٹرین میں بھی عوام محفوظ نہیں ہے وہاں بھی ڈاکو اور چور عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے ،حکومت کی کئی رٹ نظر نہیں آ رہی ، انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے ڈولفن فورس کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نام نہاد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے کہ وہ اہلکار عوام کا جان و مال کا تحفظ کرنے کے بجائے کرکٹ کھیل رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عوام کو چوروں اور ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے 73000ہزار اشتہاری پنجاب میں دنندناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں پولیس عوام کے جا ن و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے بجائے شریف خاندان کو پروٹوکول دینے اور انکی حفاظت پر معمور ہے ، پنجاب حکومت کی گڈ گورنس نا اہلی اور ناکامی عوام کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،بھارت کشمیر پر توجہ ہٹانے کے لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے مودی بڑھکیں لگا کر عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتے ، ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور وطن عزیز کے لئے دفاع پر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائے گی ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی ،مودی اور انکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ، نواز شریف کا یار مودی بارڈر پر بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر رہا ہے ،جھوٹے اور چور حکمرانوں کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے وزراء کا ٹولہ اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر نواز شریف کو بچانے میں لگا ہوا ہے یہ جھوٹ بول کر نواز شریف کو بچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ،ٹرین حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے خواجہ رفیق کی توجہ اپنے محکمے کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے بجائے نواز شریف کی کرپشن کا دفاع اور عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر لگے ہوئے ہیں بھارت مسلسل ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے چپ سادھ رکھی ہے ، حکمرانوں نے ملکی سلامتی دائو پر لگا دی ہے ان حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے سے کم نہیں بلکہ یہ سیکورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں