چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28نومبر کو طلب کرلیا

جمعہ 25 نومبر 2016 18:01

اسلا م آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28نومبر کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 28نومبر کو طلب کر لیا ،اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کی5ایڈیشنل ججز کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے 2ججز اور 3وکلا ء کے نام کمیشن کو ارسال کئے ہیں،2 سیشن ججزمحمد بشیر اور محمد ایوب مروت جبکہ 3وکلا ء عمر فاروق، مزمل خان اور میاں حسین کے ناموں پر غور ہوگا۔

کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2ججز کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائیگااسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب مینگل کو مستقل کرنے پر غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں