مینارٹی رائٹس کا اقلیتوں کی صوبائی اور وفاقی سیٹوں میں اضافہ پر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان کے آئین کے مطابق تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں ‘ملک کی ترقی کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم رول ہے‘رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر کے بل کو فوری منظور کیا جائے‘ مینارٹی رائٹس فورم کے سربراہ سیموئیل پیارا کی پر یس کلب میں پر یس کانفر نس

جمعہ 25 نومبر 2016 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) مینارٹی رائٹس نے پاکستان میں اقلیتوں کی صوبائی اور وفاقی سیٹوں میں اضافہ پر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق تمام شہری برابر کے حقو رکھتے ہیں ‘ملک کی ترقی کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم رول ہے‘رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر کے بل کو فوری منظور کیا جائے۔

لاہور پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے مینارٹی رائٹس فورم کے سربراہ سیموئیل پیارا نے کہا ہے کہ 19جون 2014کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ دیا ‘عدالت نے حکومت کو حکم جاری کیا کہ وفاقی حکومت ایک ٹاسک فورس تشکیل دے جس کے ذمے مذہبی روادری کے قیام کے لائحہ عمل تشکیل دینے کا کام ہواس کے علاوہ یہ بھی حکم دیا تھا کہ ایک مخصوص ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے جو صرف اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سرتاج عزیز نے آرط بشپ کینٹ بری آف لندن کو بتایا کہ ہم نے اقلیتوں کی سیٹوں میں اضافہ کردیا ہے لیکن حکومت عملی طور پر اضافہ کرنے میں ناکا م ہے۔مینارٹی رائٹس فورم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں