لاہور ،بائیسویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون میں آغاز ہو گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام بائیسویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون میں آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں پنجاب، فاٹا، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد ، پاکستان آرمی ، پاکستان واپڈااور پاکستان پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید فخر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر بحریہ ٹائون لاہور کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید خاور شاہ جوکہ بحریہ ٹائون لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی ہیں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین معظم خان اور سیکرٹری شیخ مظہر احمد بھی موجود تھے۔ فخر شاہ نے مزید بتا یا کہ سیدخاور شاہ نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ تعارف کے بعد مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بال پچ کرکے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بائیسویں بحریہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی تعریف کی اور کہا کہ بحریہ ٹائون ایسے ایونٹس کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پنجاب نے اسلام آباد کو 10-6 سے شکست دی۔ پنجاب کیلئے محمد خاور، عزیزالرحمن اور علی خاور نے دو دورنز سکور کئے جبکہ واحد، سعد ، فضل ربی اور ذیشان نے بھی ایک ایک سکور کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

اسلام آباد کیلئے طاہر اورطلحہ نے دو دو اور صدام اور مرتضی نے ایک ایک سکورکیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے درمیان کھیلا گیاجوکہ فاٹا نے صفر کے مقابلے میں 5رنز سے جیت لیا۔ فاٹا کی جانب سے نسیم اور صدیق نے دو دو رنز سکور کئے جبکہ سنیب نے ایک رن سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں