اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںحکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی ..

حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ عرفان دولتانہ

بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں‘ رکن پنجاب اسمبلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا گیا ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششیں کرنے والاجنوبی ایشیاکا واحد ملک ہے دنیا بھر میں موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کردیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں