پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے ‘ آزاد علی تبسم

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی متحرک قیادت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین پالیسی اپنائی گئی ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کی متحرک قیادت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اورون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے اور سرمایہ کاروں کو پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی محنتی اور متحرک ہیں اوران کی شفاف پالیسیوں کی بدولت ہم نے سرمایہ کاری کیلئے پنجاب کا انتخاب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورٹیکسٹائل سیکٹر میں سرکاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ شریف برادران پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ضرور ہمکنار کریں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹنشل موجود ہیں اور پنجاب پاکستان کا دل ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ترکی کی متعددکمپنیاں کام کررہی ہے اور ہم اس تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں