چولستان ڈیزرٹ ریلی فروری میں صحرائے چولستان میں منعقد ہو گی، ڈیزرٹ ریلی 500کلومیٹر پر مشتمل ایریا بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں اضلاع کے چولستان میں ہو گی۔ملک محمد اقبال چنڑ

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریلی 9سے 12فروری تک بہاول پور ڈویژن کے صحرائے چولستان میں منعقد ہو گی، اس سلسلہ میں روٹ کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تمام تر انتظامات وقت مقررہ سے پہلے مکمل کر نے کی ہدایت کر دی گئی۔صوبائی وزیر و چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ ریلی بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں اضلاع کے چولستان میں ہو گی جس کا روٹ تقریباً500کلومیٹر پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز ڈیزرٹ ریلی کے روٹس اور چیک پوسٹ کے قیام کے لئے شاندار انتظامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریلی ڈویژن کے تینوں اضلاع میں منعقد کرائی جائے گی تاکہ ان اضلاع کے سیاح میگا ایونٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر مختلف سپورٹس اینڈ کلچرل سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تینوں اضلاع میں واقع قلعہ جات، ڈیراور، خیر گڑھ، بجنوٹ، نواں کوٹ، دین گڑھ، موج گڑھ، مروٹ، جام گڑھ اور مہر گڑھ کو خوبصورت لائٹنگ سے سجایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں