اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںہم جمہو ریت ‘آئین وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘ ..

ہم جمہو ریت ‘آئین وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘ چوہدری محمدسرور

ملک میں پار لیمنٹ ‘جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی تحر یک انصاف کا مشن ہے اس سے ہی ملک میں کر پشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ‘تحر یک انصاف کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی مایوسی کا سامنا ہی کر نا پڑ یگا ‘سابق گور نر پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم جمہو ریت ‘آئین وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘ملک میں پار لیمنٹ ‘جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی تحر یک انصاف کا مشن ہے اس سے ہی ملک میں کر پشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ‘تحر یک انصاف کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی مایوسی کا سامنا ہی کر نا پڑ یگا ۔

(خبر جاری ہے)

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کر پشن تحر یک انصاف یا کسی اور جماعت یا فر د کا نہیں پاکستان کی20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اورتحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کی قیادت میں جو جنگ لڑ رہی ہے اس میں عوامی طاقت کیساتھ انشاء اللہ ضرورکا میاب ہوں گے اور ملک میں کر پشن کر نیوالے تمام لوگ ضرور انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ہر مطالبہ اور ہر بات آئین وقانون اور جمہو ریت کے مطابق ہے اور ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے جو لوگ تحر یک انصاف کو بدنام کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور تحر یک انصاف عوام کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں