مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے کنول نعمان نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی

اتوار جنوری 15:10

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) یکم جنوری کو لاہور میں اداکارہ ومسلم لیگ ن کی ایم پی اے کنول نعمان نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی اور کیک کاٹا جبکہ کمپیئر واداکارہ روبی انعم نے 38 ویں سالگرہ کا کیک گذشتہ روز کاٹا‘ اداکارہ نتاشہ نے اپنی سالگرہ کی عمر بتانے سے گریز کیا مگر انہوں نے بھی یکم جنوری یوم پیدائش بتاتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر سالگرہ کا کیک کاٹا ‘سال کے پہلے دن لاہور میں 3فنکاراوں نے نئے سال کا آغاز اپنی اپنی سالگرہ سے کیا۔

(جاری ہے)

سالگرہ میں شریک لوگوں نے تینوں فن کارائوں کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ طویل عمر اور صحت کی دعا کی اور انہیں تحائف سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments