2017 میں لیگی عہدیدار مزید جذبہ اور لگن سے عوام کی خدمت کریں گے،عرفانہ دولتانہ

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ نئے سال میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار مزید جذبہ اور لگن سے عوام کی خدمت کریں گے ، گزشتہ سال بھی مسلم لیگ ن نے عوام کے مسائل تیزی سے حل کئے اور اس سال بھی عوام کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا گیا ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششیں کرنے والاجنوبی ایشیاکا واحد ملک ہے دنیا بھر میں موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کردیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں