دعا ہے کہ 2017ء تمام اہل وطن کیلئے سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو، صوبائی وزیر تعلیم

اتوار 1 جنوری 2017 17:10

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے سال نو 2017کی آمد پراہل وطن کومبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہو ںنے دعا کی کہ2017 تمام اہل وطن کیلئے سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو،2017کی آمد پر صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہحکومت پنجاب تعلیم سے تعمیر وطن کا عزم کئے ہوئے ہے،2017 میں تعلیم کے شعبہ میں عظیم انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،اس وقت پنجاب حکومت کے تحت صرف سرکاری سکولوںمیں ہی مفت تعلیم نہیں دی جا رہی بلکہ باعث افتخار امر یہ ہے کہ اس وقت صوبہ بھر کے ہزاروں پرایئویٹ سکولوں میں 25 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ صوبے کا کوئی ہونہار طالب علم محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے،اس عزم کی تکمیل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستحق اور غریب ہونہار طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئی2ارب روپے سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جو رواں مالی سال کے دوران 17ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ حاصل کرنے والے طالب علم اعلیٰ ملکی اوربیرون ممالک تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوں کوبھی شامل کیا ہے۔اس احسن اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال نو کا سورج بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کیلئے بھی خوشیوں کا پیغام لایا ہے۔

حکومت پنجاب نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں بھٹہ مزدورں کے ہزاروں بچے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ جبکہ داخلے کے وقت 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور 2017ء میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت قوم کے معماروںکو جدید علوم سے آگاہی کیلئے سکولوں میں ماڈرن گیجٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گاجس سے طلبہ کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی اور وہ دنیا بھر میںاپنے ہم عصروں سے نہ صرف رابطے میں رہیں گے بلکہ ان کیلئے مطلوبہ معلومات کا حصول اور ریسرچ ورک تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں