اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ انارکلی کے زیرِ اہتمام ختم نبوت کانفرنس ..

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ انارکلی کے زیرِ اہتمام ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ انارکلی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد مکی انار کلی لاہورمیں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی،اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے امیر مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا شاہنواز فاروقی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کیلئے پوری قوم کی خدمات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتھ ہیں،کانفرنس میں حضرت سید نفیس الحسینی شاہ کے خادم خاص پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا کفیل خان ،،شاہدمحمود چئیرمین انارکلی،سیف الرحمن عتیق،حافظ حبیب الرحمن پنجاب یونیورسٹی ،متین الرحمن صدر الکریم واچ مارکیٹ،علی رضابھٹی سمیت ہزاروں کی تعداد میں علماء ،قرا،تاجربرادری اور زندگی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں