بھارت کی طرف سے سلامتی کونسل میں پاکستان کیخلاف پابندیوں کی قرارداد پیش کرنا ہٹ دھرمی کی انتہا ہے۔ بھارت کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں انڈیا کی مداخلت اور دہشت گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔کلبھوشن اور دیگرہندوستانی ایجنٹوں سے متعلق تمام حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں۔انڈیا کو مذاکرات کی پیش کشیںنہیں اس کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی مختلف وفود سے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے سلامتی کونسل میں پاکستان کیخلاف پابندیوں کی قرارداد پیش کرنا ہٹ دھرمی کی انتہا ہے۔ بھارت کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں انڈیا کی مداخلت اور دہشت گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔کلبھوشن اور دیگرہندوستانی ایجنٹوں سے متعلق تمام حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں۔انڈیا کو مذاکرات کی پیش کشیںنہیں اس کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔مرکز القادسیہ چوبرجی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

برہان وانی کی شہادت کے بعدسے ڈیڑھ سو سے زائد افراد شہید کر دیے گئے‘سترہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پیلٹ گنوں سے زخمی ہونے والے سینکڑوں کشمیری اب تک اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔ دس ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔کشمیری تاجروں کو اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے بھی کئی نہتے شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کر کے دیگر علاقوں میں رہائش اختیار کرنا پڑی لیکن اس سب کے باوجود انڈیا کی طرف سے دہشت گردی کا جھوٹا پروپیگنڈا پاکستان کیخلاف کیا جارہا ہے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سلامتی کونسل میں بے بنیاد قرار داد بھی جمع کروادی گئی تاہم بھارت سرکار کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ محض جھوٹے پروپیگنڈا کی بنیاد پر حقائق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

اصل دہشت گرد بھارت ہے جس نے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے اور وہ ہر وقت پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے تخریب کاری اور دہشت گردی پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے سلامتی کونسل میں قراردادپیش کرنے سے پاکستانی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

میں سمجھتاہوں کہ حکومت پاکستان کو کسی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ بلوچستان اور دیگر علاقوںمیں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے چاہئیں اور انڈیا کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کی الزام تراشیاں کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جس قدر بھی دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں‘ ان سب میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور مودی سرکار ملوث ہے۔

پاکستان کو عدم استحکام سے دوچا ر کرنے کی سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی بھارت پاکستان کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی چھپانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مددوحمایت بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں