پنجاب کے پچیس ضلعی ناظمین کا حکومت پنجاب کے خلاف ہرجانے کا اعلان

جمعرات 15 جنوری 2009 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2009ء) پنجاب کے پچیس ضلعی ناظمین نے حکومت پنجاب کے خلاف ایک ایک ارب روپے کا ہرجانہ دائر کرنے کااعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ضلعی ناظمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلعی ناظمین پر کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج کیا تھا، لیکن وہ نہیں آئے ۔لہذا یہ ہماری اخلاقی فتح ہے ۔ ضلعی ناظمین کاکہنا تھا کہ ان پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاکر انہیں حراساں کیا جارہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعوں کے فنڈز روکے جانے کے باعث اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جمہوریت کی بجائے بیورو کریسی کی بحالی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں