کرپشن کے الزامات ثابت ہونے تک کسی ضلعی حکومت کیخلاف کارروائی نہیں کی جائے گی،وزیر بلدیات پنجاب

جمعرات 15 جنوری 2009 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2009ء) پنجاب کے وزیر بلدیات دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے تک کسی ضلعی حکومت کیخلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ ناظمین کو نوٹس میں پنجاب ڈیٹا کمیشن کو حساب دینے کو کہا گیا ہے ۔ کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مالی معاملات میں ناظمین کا کردار نہیں تو ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ کیوں لیتے ہیں۔ کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں