تفصیلی خبر

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ چوہدری ذوالفقارعلی 3365 وو ٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے

اتوار 26 فروری 2017 04:13

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حتمی نتائج کے مطا بق حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ چوہدری ذوالفقارعلی 3365 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ انکے مدمقابل عا صمہ جہا نگیر گروپ کے اُمیدوار ایم رمضان چوہدری 2909 ووٹ حا صل کرکے بار کی صدارت پر ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو گئے ، عا صمہ جہا نگیر گروپ کے اُمیدوار ایم رمضان چوہدری گذ شتہ سال بھی موجودہ صدر رانا ضیاء عبد الرحمن سے شکست کھا گئے تھے ، دیگر صدارتی اٴْمیدواروں میںآذر لطیف خان نی740 جبکہ سردار خرم لطیف کھوسہ نے 741 ووٹ حاصل کیے، نائب صدر کی نشست پر راشد لو دھی4419 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے انکے مد مقابل چوہدری محمد سلیم 3276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، نائب صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ تھا ،سیکرٹری کی سیٹ پر عامر سعید راں2396 ووٹ لیکر کا میاب ہو گئے انکے مقابلے میں حسن اقبال وڑائچ نے 1881 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ، میاں مظفر حسین نے 1343 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر جبکہ عرفان ناصر چیمہ 802 ووٹ لیکر چو تھے نمبر رہے ،فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لئے ظہیر بٹ، انتظار حسین کلیار اور حافظ اللہ یار سپرا کے درمیان مقابلے کے بعد فنا نس سیکرٹری کی نشست پر محمد ظہیر بٹ نے 3446 ووٹ حاصل کرکے کامیا بی حاصل کر لی جبکہ انکے مدمقابل حافظ اللہ یار سپرا نے 2617 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ انتظار حسین کلیار 1648 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے چار عہدوں صدر، نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے چودہ اٴْمیدواروں کے درمیان انتخابی مقا بلہ تھا، صدر کے عہدے کے لئے چار، نائب صدر کے لئے دو، سیکرٹری کے لئے پانچ اور فنانس سیکرٹری کے لئے تین اٴْمیدواروں نے حصہ لیا، چیئر مین الیکشن بورڈ کے فرائض سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ جاوید اقبال نے انجام دیے ،.کامیاب اُمید واروں کے حامیوںنے کامیابی کی خوشی میں ڈھول بجائے اور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او پر سڑک پر آکر رقص کیا، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر چوہدری ذوالفقارعلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی وکالت کے پیشے سے مخلص پر وفیشنل وکلاء کی ہے ،ہم لفٹ رائٹ کی سیاست نہیں صرف بار کی سیاست کرینگے، انہوں نے کہا کہ بار کی منتخب کا بینہ کو ساتھ لیکر چلوں گااور اپنی تمام تر تو انائیاں وکلاء برادری اور بار کی فلاع و بہبود کے لئے صرف کر وں گا، اس موقع پر وکلاء نے کامیاب اُمیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں