موسیٰ خان اپنی فلم ’’ آستین کا سانپ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف

پیر 1 جنوری 2018 13:24

موسیٰ خان اپنی فلم ’’ آستین کا سانپ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) اداکار و ماڈل موسیٰ خان اپنی فلم ’’ آستین کا سانپ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسیٰ خان اردو اور پشتو زبان میں بننے والی فلم ’’ آستین کا سانپ ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے جوہر ٹائون کے علاقہ میں اداکارہ صدف بھٹی اور اداکار ارباز خان کے ساتھ اپنے حصے کے سین عکسبند کروائے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ثمرین بٹ ، صدف راجپوت ، جہانگیر خان جانی ، ملائیکہ بٹ اور آصف خان شامل ہیں۔فلم کے رائٹر درویش ،ڈی او پی عادل عسکری اور ہدایتکار عارف خان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں