یقین سے نہیں کہہ سکتی 2018میں شادی کر لوں گی ‘ میرا

پیر جنوری 13:37

یقین سے نہیں کہہ سکتی 2018میں شادی کر لوں گی ‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ یقین سے نہیں کہہ سکتی 2018میں شادی کر لوں گی ‘شادی بچوں کا کھیل نہیں زندگی کا یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر ہی کر وں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ میں آج بھی شوبز انڈسٹری پر چھائی ہوں کیونکہ میں کسی شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ میرٹ اور اپنے کام کی وجہ سے اوپر آئی ہوں اور پاکستان کے فلمی شائقین مجھے ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے اور میں ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتی ہے کہ رواں سال میری شادی ہوجائے گی مگر شادی جب بھی کروں گی سب کے سامنے کروں گی اور پاکستان میں ہی کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments