نیا سال میوزک انڈسٹری ترقی کے لئے اہم ہوگا ، گلوکارہ رابی پیرزادہ

پیر 1 جنوری 2018 13:37

نیا سال میوزک انڈسٹری ترقی کے لئے اہم ہوگا ، گلوکارہ رابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) دلکش و نامور گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ نیا سال میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ہماری میوزک انڈسٹری جمود کا شکار ہے اور بڑے بڑے گلوکار اپنا مکمل البم نکالنے میں ناکام رہے ہیں لیکن اب موجودہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے پوری امید ہے کہ رواں سال میوزک انڈسٹری سے یہ جمود ختم ہوجائے گا اور پاکستانی میوزک انڈسٹری ایک بار پھر سے اپنے عروج پر پہنچے گی اور شائقین موسیقی کو اچھا میوزک سننے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں