ماڈل آمنہ علی نی2018کو پاک افواج کے شہدا کے نام کر دیا

ملک میں امن کے قیام کا کر یڈٹ جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج کو جاتا ہے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 17:50

ماڈل آمنہ علی نی2018کو پاک افواج کے شہدا کے نام کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) ماڈل آمنہ علی نی2018کو پاک افواج کے شہدا کے نام کر تے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو پہلے سے زیادہ پاک افوا ج کا ساتھ دینا ہوگا ملک میں امن کے قیام کا کر یڈٹ جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج کو جاتا ہے اور ہم دہشت گردی میں جانیں قر بان کرنیوالے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آمنہ علی نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اس ملک کا سوچنا چاہیے کیونکہ ہم سب اس ملک کی وجہ سے آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور پاک افوا ج ہی وہ واحد ادارہ ہے جسکی وجہ سے ہم دہشت گردی سے نجات کے بعد پر سکون زندگی گزار رہے ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں