فلم سٹار مہک نور اور زریں سمیت دیگر فنکاروں نے نئے سال کی آمد پر بھر پور جشن منایا

نئے سال کی آمدپر کیک بھی کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیشوبز فنکاروں کی کثیر تعداد میں شر کت

پیر 1 جنوری 2018 18:00

فلم سٹار مہک نور اور زریں سمیت دیگر فنکاروں نے نئے سال کی آمد پر بھر پور جشن منایا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) فلم سٹار مہک نور اور زریں سمیت دیگر فنکاروں نے نئے سال کی آمد پر بھر پور جشن منایاجبکہ نئے سال کی آمدپر کیک بھی کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار مہک کی جانب سے ڈرامہ پروسن کے فنکاروں کے ہمراہ تماثیل تھیٹرمیں کیک کاٹا جہاں اداکارہ نگار چوہدری نشا بھٹی ڈرامہ ڈائر یکٹر نسیم وکی اداکار گلفام سرور میلسی اوراداکارہ سمیر انور سمیت دیگر بھی شریک ہوئے اور نئے سال کی آمد پر بھر پور جشن منایا جبکہ فلم سٹار زریں کی جانب سے لاہو ر کے علاقہ ڈیفنس میں نئے سال کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقر یب منعقد کی گئی جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد شر یک ہوئیں۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں