شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی وینا ملک

اداکارہ کی شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

پیر جنوری 18:00

شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ۔شو کے دوران انہوں نے بتایاکہ شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے مگر مستقبل میں پرستار مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی ۔انکے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک گھر میں مکمل ایک گھریلو بیوی ہیں اور وہ تمام امور انجام دیتی ہیں جو ایک بیوی اور اپنے بچوں کی ماں ہونے کا فرض بنتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی وینا ملک کے شوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments