والدین خدا کی سب سے بڑی نعمت ہیںان کی خدمت کرنا اولاد پر فرض ہے‘ گلوکارہ رابی پیر زادہ

جمعرات 19 اپریل 2018 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ والدین خدا کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ان کی خدمت کرنا اولاد پر فرض ہے۔دنیاو آخرت کی کامیابی انہی کی بدولت ممکن ہے۔ہر کامیاب شخصیت سے کے پیچھے اس کے والدین کی دعائیں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جو لوگ پیسے اور چند رشتوں کے پیچھے والدین کو تنہا چھوڑتے ہیں ذلت و رسوائی پھر ان کو مقدر بن جاتی ہے۔گلوکارہ کا کہنا تھا ہم پیسے سے دنیا کی ہر خوشی حاصل کر سکتے ہیں لیکن جو سکون اور خوشی والدین کی خدمت کرکے ملتا ہے وہ دنیا کی کسی چیز میں نہیں ۔ ہر بچے کا فرض ہے کہ وہ ماں باپ کو ہر کسی پر پہلی ترجیحی دے تاکہ ہر قدم پر اس کو ان کی شفقت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں