فنکاروں کی دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت ‘

عام انتخابات بر وقت اور شفاف بنانے کا مطالبہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ماہ نور ‘صائمہ خان ‘ہما علی ‘فیہ خان اور حسنہ بھٹی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 13:18

فنکاروں کی دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت ‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) فنکاروں نے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات بر وقت اور شفاف ہونے چاہیے قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم سٹار ماہ نور ‘صائمہ خان ‘ہما علی ‘فیہ خان اور حسنہ بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے ملک میں دہشت گردی کے واقعات ملک دشمنوں کی بڑی ساز ش ہے جسکے لیے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر افواج پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا اور انشاء اللہ ملک دشمنوں کو شکست ہوں گی اور ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات ضرور ہوں گے تاکہ عوام اپنی مر ضی سے اپنے نمائندوں کو انتخاب کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اس لیے آنیوالی حکومت کی پہلی تر جیح بھی دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں