معروف ڈھول پلیئرشیخ شہبازکی درباربابا بھروشیدپرمسلسل 4گھنٹے شاندارپرفارمنس

پیر 16 جولائی 2018 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف ڈھول پلیئرشیخ محمدشہبازکی معروف صوفی بزرگ بابا بھروشیدکے دربار تھہ پنجوپرمسلسل چارگھنٹے شاندارپرفارمنس پر زائرین جھومتے رہے،تفصیلات کے مطابق ڈھول پلیئرشیخ محمدشہبازنے دربار بابا بھروشیدکے سالانہ میلہ پر ہرسال کی طرح مسلسل 4گھنٹے تک ڈھول کی تھاپ پر زائرین کو جھومنے پرمجبورکئے رکھا،ایک ملاقات کے دوران ڈھول پلیئرشیخ محمدشہبازکا کہنا تھا کہ ڈھول بجانا ان کا وراثتی کام ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ اب تک ہمسایہ ملک بھارت سمیت متعددممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں،جس میں ان کو بے شمار اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں