معروف قوال ارشاد احمدانصاری درباروں پرمسلسل قوالی کرنے کی وجہ سے مصروف ہوگئے

پیر 16 جولائی 2018 13:34

معروف قوال ارشاد احمدانصاری درباروں پرمسلسل قوالی کرنے کی وجہ سے مصروف ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) معروف قوال ارشاد احمد انصاری ان دنوں رات دن صافی بزرگوں کے درباروں پر مسلسل قوالی پیش کرنے کی وجہ سے مصروف ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اپنی نئی البم پر بھی توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے ان کی نئی البم تاخیر کا شکار ہوتی نظر آتی ہے۔ ان کی نئی البم کے لئے کلام معروف شاعر ایم اے تبسم سے لکھوایا گیا ہے۔جبکہ اس نئی البم کی ریکارڈنگ ان دنوں شروع ہونے والی تھی لیکن اب یہ ریکارڈنگ اگلے ہفتے سے شروع کی جائیگی۔ریکارڈنگ کے بعد اس البم کوکراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کریگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں