تھیٹر میرے لئے کسی اکیڈمی سے کم نہیں ہی'مہک نور

منگل 17 جولائی 2018 15:28

تھیٹر میرے لئے کسی اکیڈمی سے کم نہیں ہی'مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سٹیج اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کرو گی'ابھی میری توجہ سٹیج ڈراموں کی طرف ہے 'تھیٹر میری پہچان ہے اس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا ہے 'تھیٹر میرے لیے بہت بڑی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے جب تک میں خود کو مکمل اداکری ثابت نہ کرلو فلم انڈسٹری میں قدم نہیں رکھو گی۔

(جاری ہے)

مہک نور نے مزید کہا پاکستان میں نوجوان نسل کی فلم میں انٹری کی وجہ سے پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں بنے لگی ہیں ۔پاکستان کے سٹیج ڈراموں کا معیار بھی پہلے سے بہتر ہو چکا ہے تھیٹر میں اب لوگ اپنی فیملز کے ہمراہ ڈرامہ دیکھنے آرہے ہیں ۔اس کی بنیادی وجہ ڈراموں میں بے ہودگی اور بے حیائی کا خاتمہ ہے ۔میں نے ہمیشہ اچھے کام کو ترجیحی دی ہے کبھی بے ہودہ کام کیلئے خود سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں