دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی ہے 'عتیقہ اوڈھو

منگل 17 جولائی 2018 15:28

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی ہے 'عتیقہ اوڈھو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی ہے 'زمانہ امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے ہر حالت میں قوم کی ایک آواز پر لبیک کہا ہے جس پر پوری قوم فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا ہے میرا کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لاتعداد بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں مگر میں نے انکار کردیا کیونکہ ہم پاکستان میں رہ کر بھی اچھا کام کرسکتے ہیں ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو اپنے وطن کیلئے صرف کرنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں