سینئر اداکار ندیم بیگ 77برس کے ہو گئے ،کل سالگرہ منائیں گے

بدھ 18 جولائی 2018 13:53

سینئر اداکار ندیم بیگ 77برس کے ہو گئے ،کل سالگرہ منائیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ کل ( جمعرات) کو 77برس کے ہوجائیں گے ۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں ستون کا کردار ادا کرنے والے اداکار ندیم بیگ 19جولائی 1941ء کو بھارتی صوبہ آندھرا پردیش میں پیداہوئے ان کا اصل نام نذیر بیگ تھا مگر وہ ندیم کے نام سے فلم انڈسٹری میں مقبول ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے کریئر کاآغاز 1967ء میںبننے والی فلم ’’چکوری ‘‘سے کیا اور یہاں سے ان کی کامیابیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا ۔

انہوںنے اپنے وقت کی تمام مقبول ہیروئنوں کے ساتھ اداکاری کی جن میںزیبا ، دیبا ،شمیم آراء ، ساعقہ ، ممتاز، سنگیتا ، کویتا ، بابرہ شریف اور شبنم سمیت دیگر شامل ہیں مگر ان کی جوڑی شبنم کے ساتھ پسند کی گئی ۔فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے بعدانہوںنے ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا اور درجنوں ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناضرین کو متاثر کرنے میںکامیاب ہوئے ۔وہ اپنی زندگی کی 77بہاریں دیکھنے کے بعد آج بروز جمعرات سالگرہ منائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں