راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں‘پلک رانا

ہمارے ملک میںایسے فنکار موجود ہیں جو نئے آنے والوں کو نہ صرف سکھاتے ہیں بلکہ کام کا موقع بھی دیتے ہیں

جمعرات 19 جولائی 2018 13:44

راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں‘پلک رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) معروف اداکارہ پلک رانا نے کہا ہے کہ راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں،اسٹیج سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور انسان ساری زندگی کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے، ڈراموںمیں بہتری کی بنیاد پر اب فیملیز بھی سٹیج کا رخ کر رہی ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سینئر فنکار ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بہت خوشی ہے کہ ہمارے ملک میںایسے فنکار موجود ہیں جو نئے آنے والوں کو نہ صرف سکھاتے ہیں بلکہ کام کا موقع بھی دیتے ہیں۔پلک رانا نے بتایا کہ میں راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور انکی پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں