ْمایا علی اور علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی

فلم 2018 کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی ،بزنس کے نہ ٹوٹنے والے ریکارڈ بنائے گی مایا علی پر امید

جمعرات 19 جولائی 2018 20:14

ْمایا علی اور علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل  کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) اداکارہ مایا علی کی بطور فلمی ہیروئن پہلی فلم طیفا ان ٹربل کل ( جمعہ ) 20جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔یہ علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے جس میں ان کے مدمقابل مایا علی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے جبکہ فلم کے گانے بھی سوشل میڈیا پر خاصے پسند کیے جارہے ہیں۔اس حوالے سے مایا علی کا کہانا تھا کہ یہ میری علی ظفر کے ساتھ پہلی فلم ہے اس سے قبل ان کے ساتھ ایک کمرشل کیا تھا اور میرے تصور میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن میں انکی فلم کی ہیروئن بنوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم 2018 کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی اور بزنس کے نہ ٹوٹنے والے ریکارڈ بنائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں