پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ترین ماڈل قرۃ العین پر اسرار طور پر جاں بحق

ان کی لاش ان کے کراچی میں موجود فلیٹ پر پائی گئی،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 جولائی 2018 22:00

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ترین ماڈل قرۃ العین پر اسرار طور پر جاں بحق
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21جولائی 2018ء) :پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ترین ماڈل قرۃ العین پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ ان کی لاش ان کے کراچی میں موجود فلیٹ پر پائی گئی،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ترین ماڈل قرۃ العین پر اسرار طور پر جاں بحق ہو چکی ہیں۔ان کی لاش ان کے کراچی میں موجود فلیٹ پر پائی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ان کے فلیٹ سے دھواں بھی نکلتاہوا دکھائی دیا جس کے بعد ماڈل قرۃالعین کو کسی نے فلیٹ باہر نکلتے نہیں دیکھا۔انکے فلیٹ میں انکو پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا جب انکے پاس جلی ہوئی کتابیں بھی ملی ہیں ۔ابتدائی تحقیق کے مطابق ماڈل کی موت فلیٹ میں دھواں بھر جانے اور سانس گھٹ جانے کے باعث ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کو ہر زاویے سے دیکھا جارہا ہے اور خودکشی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی اس سے پہلے کچھ بھی کہنا مفروضہ ہوگا اور اس حوالے کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔پولیس کا کہنا تھا کہ انکی موت کی وجہ جلد ہی تلاش کر لی جائے گی جس کے بعد اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے جانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں