ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صباء قمر کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صباء قمر کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صباء قمر کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوٹ کے دوران وقفے کے دوران صباء قمر سگریٹ نوشی کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

صباء قمر کی سگریٹ نوشی کے حوالے سے لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر کسی کواپنی زندگی گزارنے کا حق ہے ا س لئے کسی کو اس طرح تنقید کی زد میں نہیں لانا چاہیے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت کی حدود میں رہنا چاہیے اور ایسے کسی بھی اقدام سے احتیاط برتنی چاہیے جو کسی کو تنقید کا موقع فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں