پنجابی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’منجھی کتھے ڈھاواں ‘‘ کی ریکارڈنگ جاری

جمعرات 2 اگست 2018 14:11

پنجابی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’منجھی کتھے ڈھاواں ‘‘ کی ریکارڈنگ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) اداکارہ عینی طاہرہ پی ٹی وی کے نامور پروڈیوسر الیاس چوہدری کی نئی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’منجھی کتھے ڈھاواں ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی وی لاہور سینیٹر کے پروڈیوسر الیاس چوہدری ان دنوں اپنی پنجابی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’منجھی کتھے ڈھاواں ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں عینی طاہرہ ، انعام خان ، ظفر ارشاد ، ثناء بٹ ،جاوید اقبال اور دعا خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری ہے جس میں طویل عرصے کے بعد انعام خان اداکاری کررہے ہیں جبکہ عینی طاہرہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ الیاس چوہدری کا شمار پی ٹی وی کے باصلاحیت ڈرامہ پروڈیوسروں میں ہوتا ہے جو اس سے قبل بھی متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں