ہمیں حقائق پر مبنی ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانی چاہئیں ‘اداکارہ حنا دلپزیر

آج کل تمام ٹی وی چینلز پر گلیمر کی بھرمار ہے ،صرف امیر خاندانوں پر مبنی ڈرامے بنائے جا رہے ہیں

جمعرات 2 اگست 2018 14:11

ہمیں حقائق پر مبنی ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانی چاہئیں ‘اداکارہ حنا دلپزیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ہمیں حقائق پر مبنی ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانی چاہئیں ، آج کل تمام ٹی وی چینلز پر گلیمر کی بھرمار ہے ،صرف امیر خاندانوں پر مبنی ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جبکہ غریبوں کے موضوع پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں غریبوں کے بے شمار مسائل ہیں جن کو ٹی وی ڈرامہ سیریل کے لئے اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر افسوس ہے کہ ابھی تک اس طرف کسی نے سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرح کی ڈرامہ سیریل بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو لوگ یکسانیت کا شکار ہو جائیں گے ، ہمیں اس سے بچنے کیلئے نئے موضوعات کو ترجیح دینی ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں