لاہورہائیکورٹ نے ادکارہ میشا شفیع کو ہراساں کرنے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کے خلاف کارروائی کیلئے دائر اپیل پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 2 اگست 2018 22:50

لاہورہائیکورٹ نے ادکارہ میشا شفیع کو ہراساں کرنے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کے خلاف کارروائی کیلئے دائر اپیل پر فریقین سے جواب طلب کر لیا
لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) لاہورہائیکورٹ نے ادکارہ میشا شفیع کو ہراساں کرنے پر گلوکار علی ظفر کے خلافکاروائی کے لئے دائر اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ،اداکارہ میشا شفیع نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارعلی ظفر نے اسے ہراساں کیا مگر کسی فورم پر اس کی شنوائی نہیں ہو رہی، میشا شفیع کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے علی ظفر کے خلاف صوبائی محتسب پنجاب کو ہراساں کرنے کی درخواست دی جسے خارج کر دیا گیا، صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر پنجاب کو اپیل کی، گورنر پنجاب نے قانون کے برعکس فیصلہ دیا،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت گورنر پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی کہ عدالت اداکار علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے پر کارروائی کا حکم دے،جس پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں