عمران خان کی شکل میں تبدیلی آگئی ،

آئندہ کا پاکستان پچھلے ستر سال کے پاکستان سے مختلف ہو گا‘عروہ ، ماورا حسین ملک کی ترقی کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ملک کے مفاد کی خاطر پی ٹی آئی کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہیے

ہفتہ 4 اگست 2018 12:17

عمران خان کی شکل میں تبدیلی آگئی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) اداکارہ عروہ حسین اور ماورا حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں ملک میں تبدیلی آگئی ہے ، آئندہ کا پاکستان پچھلے ستر سال کے پاکستان سے مختلف ہو گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عمران خان کے نظریے کو نوجوان نسل نے پسند کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں سب سے زیادہ نوجوانوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا ہے ۔

پچھلے ستر سال کی ترقی ایک طرف اور پی ٹی آئی کی پانچ سالہ کارکردی ایک طرف ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچا اور کھرا لیڈر ہے اور پوری قوم نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہمیں بھی توقع ہے کہ عمران خان عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملکی خزانے لوٹنے والوں کا احتساب کر کے ملکی دولت واپس لائیں گے ۔ ملک میں بے روزگاری ختم کرنے کے ساتھ نئی انڈسٹری اور بجلی کا بحران ختم کریں گے ،تعلیم ، صحت اور پینے کا صاف پانی اولین ترجیح دیں گے ، عدلیہ کو اور زیادہ مضبوط بنائیں گے ۔عروہ حسین اور ماورا حسین نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ملک کے مفاد کی خاطر پی ٹی آئی کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں