کیپٹن (ر) عطاء محمد جاتے جاتے منظور نظر ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے گئے،

دیگر سینئر ملازمین کا احتجاج اسٹیج منیجر رائے منظور نے ترقی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کیلئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دیئے

پیر 6 اگست 2018 13:34

کیپٹن (ر) عطاء محمد جاتے جاتے منظور نظر ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے گئے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد جاتے جاتے منظور نظر ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے گئے۔ ذرائع کے مطابق الحمراء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد نے اپنے تبادلے سے قبل الحمراء آرٹس کونسل میں تعینات متعدد ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی ہے جن میں الحمراء ہال ll کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے اسٹیج منیجر رائے منظور کو گریڈ 18، محمد بابر کو گریڈ 17 جبکہ دیگر چند اور ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیج منیجر رائے منظور نے 18واں گریڈ حاصل کرنے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے لئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔دوسری جانب الحمراء کے دیگر سینئر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی 20، 25سالوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر ترقی دیتے وقت ہمیں مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے اور ہماری حق تلفی کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ کیپٹن (ر) عطاء محمد کا تبادلہ سیکرٹری ہیومن ڈویلپمنٹ کے طورپر ہو چکاہے اور اب انکے پاس الحمراء کے ای ڈی کا ایڈیشنل چارج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں