پروڈیوسر آصف راہی نے عید الاضحی پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کیلئے اداکاروں کا چنائو شروع کر دیا

پیر 6 اگست 2018 13:34

پروڈیوسر آصف راہی نے عید الاضحی پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کیلئے اداکاروں کا چنائو شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) معروف ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے عید الاضحی پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کیلئے اداکاروں کا چنائو شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ معروف ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے عید الاضحی کے لئے اپنے اسٹیج ڈرامے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے داکارائوں اور اداکاروں کے ساتھ معاہدے کر کے انہیں اپنی ڈرامہ ٹیم میں کاسٹ کرنا شروع کر دیاہے ۔

اب تک ان کی کاسٹ 80فیصد تک مکمل ہو چکی ہے ۔ اس حوالے سے آصف راہی کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں ، چیئرمین تماثیل تھیٹر قیصر ثناء اللہ کی سرپرستی اور رہنمائی میں اسٹیج ڈرامہ اچھوتے موضوع کے اعتبار سے عید الاضحی کا سب سے بہترین ڈرامہ ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں