حیدر سلطان کی پنجابی فلم ’’جواریہ ‘‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 6 اگست 2018 21:51

حیدر سلطان کی پنجابی فلم ’’جواریہ ‘‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) اداکار حیدر سلطان کی پنجابی فلم ’’جواریہ ‘‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار اقبال عسکری کی فلم ’’جواریہ ‘‘ تین اگست کو ریلیز کی گئی تھی جس کو دیکھنے کے لئے فلم بینوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم بینوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ایک اچھی پنجابی فلم دیکھنے کو ملی ہے اور حیدر سلطان نے فلم میں بہترین اداکاری کی ہے اور ان میں انکے والد سلطان راہی کی جھلک بھی نظر آتی ہے ۔

اس حوالے سے اداکار حیدر سلطان نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میری فلم کو عوامی حلقوں کی جانب سے بڑی پذیرائی مل رہی ہے جس سے فلمسازوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں ۔ میں مزید پانچ پنجابی فلموں کے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جو مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں ۔اب دوبارہ پنجابی فلموں کا دور شروع ہونے والا ہے اور اس میں سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں